Skip to content
چترال(ڈیلی چترال نیوز)چترال میں ایک اورحواکی بیٹی نے زندگی کاچراغ گل کردیا۔چترال کے دورافتادہ علاقہ وادی تورکہوکے نواحی گاو¿ںپریچ ریچ دوشیرہ نے دریائے چترال میں چھلانگ لگاکرزندگی کاخاتمہ کردیا۔خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔تفصیلات کے مطابق چترال سے تقربیا155کلومیٹرکے فاصلے پرپریچ ریچ گاوں سے تعلق رکھنے والی اٹھارہ سالہ بی بی شریفہ دختردلی خان نے مبینہ طورپردریائے چترال میں چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی ۔مقامی لوگ اورپولیس مل کرلاش برآمدکرپوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال بونی لایاگیا۔جہاں پوسٹ مارٹم کے بعدلاش ورثاءکوحوالہ کردی ۔جبکہ اس واقعے کی تفتیش کاسلسلہ جاری ہے۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں