Skip to content
جامعہ چترال میں مختلف بے قاعدگیوں کے خلاف گزشتہ ہفتے سے جاری اساتذہ کا پرامن احتجاج جزوی طور واپس لیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان آج صرف اور صرف طلباء کے قیمتی وقت کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے غیر مشروط طور پر کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ جامعہ چترال کے جملہ اساتذہ کرام اور کلیدی انتظامی افسران گزشتہ ایک ہفتے سے مختلف قسم کی بے قاعدگیوں کے خلاف کلاس بائیکاٹ میں تھے۔ تب سے چترال کے سنجیدہ علمی اور سیاسی شخصیات اور طلباء کے والدین چترال یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کی قیادت سے مسلسل رابطے میں تھے، اور اس پریشان کن صورتحال کی تصفیے کے لئے فکرمند تھے۔ اسی سلسلے میں چترال کی عوامی و سیاسی شخصیت جناب عبداللطیف صاحب کی ذاتی طور پر یونیورسٹی آمد اور اساتذہ کے ساتھ دن بھر کی نشست اور مذاکرات قابلِ ذکر ہیں۔ طلباء کے قیمتی وقت اور مذکورہ مذاکرات اور چترال کے سنجیدہ طبقوں کی گزارشوں کے پیشِ نظر جامعہ کے اساتذہ نے کلاس بائیکاٹ وقتی طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔ تاہم جملہ فیکلٹی اور کلیدی انتظامی افسران کے اتفاقِ رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ مسائل اور بے قاعدگیاں جو ابھی تک حل طلب ہیں انہیں قانونی راستے اختیار کرتے ہوئے مجاز اداروں کی نوٹس میں لایا جائے گا۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں