تازہ ترین
ہاشو فاونڈیشن اور چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان مفاہمت کے یاد داشت پر دستخط


کام کریں گے۔مفاہمت کی یادداشت پر ہاشو فاونڈیشن کی طرف سے کنٹری ڈائرکٹر عائشہ خان نے دستخط کئے جبکہ سی سی ڈی این کی طرف سے چیرمین سرتاج احمد خان اور چیمبر آف کامرس کی جانب سے صدر محمد وزیر خان نے دستخط کئے۔ اس موقع پر سی سی ڈی این کے چیرمین اور چیمبر آف کامرس سے بانی صدر سرتاج احمد خان نے کہاکہ لواری ٹنل کی تکمیل کے بعد چترال میں پیدا نئی صورت حال میں معاشی سرگرمیوں کے ان گنت مواقع پیدا ہوگئے ہیں اور چترال کو سی پیک کا مجوزہ متبادل روٹ بنانے کے بعد مقامی جوانوں کو تیار کرنے کی ضرورت ہے جس سے عہدہ برا ہونا کسی ایک ادارے کی بس کی بات نہیں ہے۔ ہاشو فاونڈیشن کے کنٹری ڈائرکٹر عائشہ خان نے کہاکہ چترال ہاشو فاونڈیشن کے لئے نیا نہیں ہے جہاں ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ اور ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اور تعلیم سمیت کئی اور سیکٹروں میں اس ادارے نے کئی منصوبے مکمل کیا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ چترال کے دو معروف اور بنیاد ی اہمیت کے حامل اداروں کے ساتھ کام کرکے ہاشو فاونڈیشن پہلے سے ذیادہ اس علاقے میں غربت کے خاتمے سمیت ترقی کے اشاریہ کو آگے بڑہانے میں کامیاب ہوگا۔