تازہ ترین
اسسٹنٹ ڈائرکٹر فہیم الجلا ل کا ویلج ناظمین سے فی کس ایک لاکھ 60ہزار روپے لینے کا الزام قطعی طور پر بے بنیاد ہے/ناظمین کاپریس کانفرنس


دیگر اضلاع میں بھی ماڈل کے طور پر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ محمد ہارون نامی شخص کے الزامات قطعی طور پر بے بنیاد ہیں اور ایک کروڑ 60لاکھ روپے کی کہانی انہوں نے مفروضے کی بنیاد پر گھڑ لی ہے۔ انہوں نے کہاکہ محمد ہارون نے جس ایک ارب روپے ترقیاتی فنڈ ویلج کونسل کو جاری ہونے اور اس میں خرد برد کا الزام لگایا ہے، یہ بھی ایک مفروضہ اور ان کے ذہن کا احتراع ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اتنا رقم کبھی کسی یونین کونسل کو نہیں ملے ہیں اور جو بھی ترقیاتی فنڈ ویلج کونسلوں کو مل چکے ہیں، ان کو قواعد وضوابط اور فنانشل رولز کے مطابق استعمال میں لائے گئے ہیں اور ان حسابات کا صوبائی حکومت کی طرف سے تین سالہ اڈٹ بھی ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ محمد ہارون پہلے اس 14لاکھ روپے کا حساب دیں جوکہ انہوں نے ٹورسٹ فیسی لیٹیشن سنٹر کے قیام کے لئے محکمہ سیاحت سے لی ہے لیکن اس سنٹر کا کوئی وجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ویلج ناظمین ان کو قانونی نوٹس چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر بھیج دیں گے اور ان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے کیونکہ انہوں نے ایک دیانت دار افسر پر بہتان لگادی ہے جوکہ دن رات کم وسائل کے باجود چترال کی خدمت کررہے ہیں۔