تازہ ترین
ڈویژنل اکاوٹنس سی اینڈڈبلیوچترال آفس کے اندر اہلکاروں کا ایک گروپ کے ذریعے رشوت ستانی کا بازار گرم کررکھا ہے/ٹھیکہ داروں کاپریس کانفرنس


درپیش مشکلات کا اندازہ ہر کوئی کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ افسر کھلم کھلا رشوت طلب کرنے سے بھی نہیں کتراتے اور اغلانیہ طورپر کہتے ہیں کہ اس آمدنی میں اوپر والوں کا بھی ایک حصہ موجود ہے جبکہ سی اینڈ ڈبلیو آفس کے اندر اہلکاروں کا ایک گروپ کے ذریعے رشوت ستانی کا بازار گرم کررکھا ہے اور ٹھیکہ داروں کی سیکورٹی کے بلوں پر بھی رشوت لے لیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ افسر اخلاق سے گرا ہوا شخص ہے جن کا لوگوں سے رویہ انتہائی ناشائستہ، غیر اخلاقی اور ہتک امیز ہے جبکہ چترال کے عوام شرافت کے پیکر ہیں اور اپنی بے عزتی برداشت نہیں کرسکتے اور کسی بھی وقت ان کی بداخلاقی کی وجہ سے دفتر کے اندر نا خوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔ ٹھیکہ دار برادری کے رہنماؤں نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ دفتر سے طویل غیر حاضری اور کسی دفتر میں اپنے نمائندے کی بری کارکردگی پر اکاونٹنٹ جنرل آفس کیوں خاموشی اختیار کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف پی ٹی آئی حکومت تبدیلی اور گڈ گورننس کا دعوی کررہی ہے تو چترال میں سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن میں اس افسر کا رویہ اور کردار سے اس دعوے کی مکمل طور پر نفی ہوتی ہے۔ انہوں نے اڈیٹر جنرل آف پاکستان سے اس صورت حال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔