پشاور(نامہ نگار)سنٹرل سلیکشن بورڈنے خیبرپختونخواکے دوڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس کوگریڈ19سے گریڈ20میں ترقی دینے کی منظوری دی ہے۔پولیس گروپ کے گریڈ20پرترقی پانے والوں میں چترال کے قابل فخرفرزندڈی آئی جی سیدفداحسن شاہ اورپی ایس پی افیسرعبدالغفورآفریدی شامل ہے۔ سیدفداحسن شاہ چترال سے پہلے پی ایس پی آفیسرہیں جوپولیس گروپ میں ڈی آئی جی کے عہدے پرترقی کی ہے۔