تازہ ترین
چترال کے لئے 30میگاواٹ بجلی مختص ہونے کے باوجود چترال میں روزانہ کی بنیاد پر پانچ گھنٹے لوڈ شیڈنگ شروع کرنا ناقابل فہم اور انتہائی قابل مذمت امر ہے/آل پارٹیزاجلاس


آئے گاجس پر سب متفق ہوئے اور ڈپٹی کمشنر چترال لویر خورشید عالم محسود سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس نے اس حساس معاملے کو بالائی حکام کے ساتھ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے محمد قاسم اور حیات الرحمن اور غلام مصطفی ایڈوکیٹ، جے یو آئی کے مولانا عبدالسمیع آزاداور محمد سید خان، مسلم لیگ (ن) کے صدیق احمد ایوبی اور محمد کوثر ایڈوکیٹ، پی پی پی کے محمد حکیم ایڈوکیٹ، جے آئی یوتھ کے وجہیہ الدین، جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری فضل ربی جان، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر خورشید حسین مغل، تجار یونین کے صدر شبیر احمد خان اور ڈرائیور یونین کے صدر صابر احمد نے شرکت کی۔ درین اثنا ء ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی چترال کے چیرمین وزیر زادہ نے ٹیلی فون پر میڈیا کو بتایاکہ انہوں نے چترال میں بلا جواز لوڈشیڈنگ پر پیسکو اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر رابطہ کرکے مسئلے کو حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوڈ شیڈنگ چترال میں لائن لاسز ذیادہ ہونے کی بنیاد پر کی جارہی تھی لیکن پیسکو کے چترال آفس سے رپورٹ میں یہ صرف 29فیصد بتائی گئی اور لوڈ شیڈنگ کا کوئی جواز نہیں رہا اور پیر کے روز دفاتر کے کھلنے کے بعد یہ مسئلہ حل کردیا جائے گا۔