تازہ ترین
ماحولیاتی بہتری اورقدرتی آفات سے بچاو¿کے لئے مختلف شعبوں میں تحقیق کے عمل کوتیزکیاجائیگا/وائس چانسلرڈاکٹرعطاءاللہ شاہ/چیف ایگزیٹونواب علی خان


فارحابیٹاٹ(AKHA) کے ساتھ مل کرماحولیاتی بہتری اورقدرتی آفات سے بچاو¿کے لئے مختلف شعبوں میں تحقیق کے عمل کوتیزکیاجائیگا۔اوردونوں ادارے مل کرعلاقے کی ترقی میں اہم کرداراداکرریں گے۔اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے چیف ایگزیٹوآغاخان ایجنسی فارحابیٹاٹ(AKHA)نواب علی خان نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہونے والی قدرتی آفات آج کے دورکاایک انتہائی اہم مسئلہ ہے ہم سمجھتے ہیں کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے سرکاری اورغیرسرکاری اداروں بشمول تعلیمی ادارے اوردیگرسماجی اداروں کومل کرکام کرناہوگا۔آغاخان ایجنسی فارحابیٹاٹ(AKHA)اپنے پروجیکٹس میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کواس شعبے میں تحقیق کاعملی موقع اورتعاون فراہم کرے گا۔انہوںنے کہاکہ دونوں ادارے مل کرا مسئلے سے متعلق معلومات اورتعلیم کے حصول اورفروغ کاآسان بنانے کے لئے کام کریں گے۔جس کافائدہ علاقے میں رہنے والے لوگوں کی معیارزندگی بہتری کی صورت میں ہوگا۔انہوںنے حکومتی اداروں کی تعاون کاشکریہ اورکہاکہ اے کے ڈی این کے ادارے حکومتی اداروں کے ساتھ مل کرپاکستان کی ترقی کے لئے کام کرتے رہیں گے