تازہ ترین
پاکستان زندہ باد فٹ فیسٹیول کا آغاز دروش میں ہوا،کرنل خرم نذیر نے افتتاح کیا


سکاؤٹس کرنل معین الدین کی خصوصی ہدایت پر 145ونگ دروش نے مقامی کلبوں کے ساتھ ملکر کرنل مراد اسٹیڈئم میں بہتری لائی، اسکے علاوہ دروش میں پولو گراؤنڈ کی ضروری اور مناسب مرمت کے بعد کم از کم بیس سال بعد پولو کے کھیل کو بحال کردیا گیا، اسکے ساتھ ساتھ پاک آرمی نے اوسیک میں کرکٹ اسٹیڈئم اور فٹ بال گراؤنڈ کی تعمیر کرکے علاقے میں تمام کھیلوں کے لئے مواقع فراہم کردئیے ہیں۔لیفٹیننٹ کرنل خرم نذیر نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے میدان میں انکی صلاحیتیں بڑھانے کے لئے چترال سکاؤٹس مزید اقدامات کریگی۔اس موقع پر موجود کھلاڑیوں اور کلبوں کے ذمہ داروں نے کھیلوں کی سرپرستی پر چترال سکاؤٹس کا شکریہ ادا کیا۔