تازہ ترین
ہسپتالوں میں صفائی اور حفظان صحت کا بہترین ماحول اور معیار قائم رکھنے کی ضرورت ہے/ڈاکٹرارشاد احمد/اعجاز احمد


حل اورسولڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام کو فعال بنانے کیلئے جاری کوششوں کوعملی جامہ پہنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دوران علاج و آپریشن نکلنے والے تمام فضلے جس میں مریض کے جسم سے نکلنے والا خون، پیپ، آلائشوں اور رطوبتوں کے علاوہ دیگر فاضل مواد مرہم پٹی، سرنج، ادویات کی بوتلیں، آلات جراحی وغیرہ ، ایسے تمام فضلے سے متعدی بیماریاں پھیلنے کاخطرہ ہوتا ہے۔جو کہ موذی امراض کا سبب بن سکتے ہیں۔چترال کے تمام ہسپتالوں میں صفائی اور حفظان صحت کا بہترین ماحول اور معیار قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔ورکشاپ میں ٹی ایچ کیوہسپتال گرم چشمہ کے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف،میل فیمل نرسز،ڈسپنسر اوردیگراسٹاف نے شرکت کی۔پروگرام کے اخرمیں مہمان خصوصی اوردیگرسینئرڈاکٹرزنے شرکائے ورکشاپ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیں۔