تازہ ترین
چترال سائنس میلہ،مصنوعی دھاتی سطح گلوبل وارمنگ اور کلائمٹ چینج کا زمہ دار قرار


سبب بن رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہندوکُش،ہمالیہ اور پامیرریجن میں موجود انسانی آبادیوں کے تقریباً سترفیصد گھر اور دیگر تعمیرات انہی میٹل شیٹس کے بنے ہوئے ہیں جوگرم ہوکر الپائن ریجن میں موجود برف اور گلیشئیرزکوپگھلارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گریٹ ہمالیہ ریجن (ہندوکش،پامیر،ہمالیہ)میں کوئی انڈسٹریزموجود نہیں جس کی وجہ سے یہاں گرین ہاؤس گیسز یاکاربن ڈائی اکسائیڈکاکوئی مسئلہ نہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ یہاں کا آسمان شفاف نیلا اور ستارے بھرپوراندازمیں روشن اور چمکدار نطرآتے ہیں۔منتظمین کی طرف سے مقرر جیوری نے سردار عبدالرحمن کے پیش کردہ نظریے کو گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک نیااپروچ قرار دیتے ہوئے ایوارڈکاحقدار ٹھرایا۔میلے کے اختتام پرکالج ہذاکے ہال میں سرٹیفیکٹس اور ایوارڈ تقسیم کی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی کالج ہذا کے پرنسپل پروفیسر ممتاز حسین تھے۔DOSTکے پروجیکٹ مینجر سلمان وحید نے میلے کو کامیاب اور شاندار بنانے پر شرکاء اور کالج انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جبکہ مہمان خصوصی پرنسپل پروفیسر ممتازحسین نے ادارے کا شکریہ اداکیا کہ دوردراز ضلع میں آکر ایساسائنسی مقابلہ منعقدکرکے یہاں کے طلبہ وطالبات اور عام عوام کو کچھ جاننے اور سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کیا۔