گلگت بلتستان
چیف کورٹ نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو نا اہل قرار دے دیا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا گیا ہے۔ جسٹس عنایت الرحمان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جعلی ڈگری کیس میں متفقہ فیصلہ سنایا ہے۔خالد خورشید کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے خالد خورشید کی ڈگری کو الیکنش کمیشن میں چیلنج کیا تھا جس پر چیف الیکشن کمیشنر نے وزیر اعلیٰ کو نوٹس جاری کر دیا تھا۔