جشن آزادی گلگت بلتستان کی مناسبت سے پاکستان کےسب بڑے ریڈیو نیٹ ورک سنو ایف ایم گلگت کی جانب سے منعقدہ ملی نغمہ مقابلے کا فائنل گزشتہ روز منعقد

گلگت (پ ر) جشن آزادی گلگت بلتستان کی مناسبت سے پاکستان کےسب بڑے ریڈیو نیٹ ورک سنو ایف ایم گلگت کی جانب سے منعقدہ ملی نغمہ مقابلے کا فائنل گزشتہ روز منعقد ہوا ۔ عاصم رضا پہلی ،سارہ خان دوسری جبکہ اورنگزیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ مقابلے میں 50 سے زائد طلبا و طالبات نے حصہ لیا تھا جن میں سے 07 امید وار فائنل کے لئے منتخب ہوئے تھے ۔ سنو ایف ریڈیو گلگت کے اسٹوڈیو میں منعقد سنو ملی نغمہ مقابلے میں گلگت بلتستان کے تین سینئر فنکاروں نے ججز کے خدمات سر انجام دئے جن میں رضا امان ،امتیاز حسین شہکی اور اشتیاق احمد شامل تھے جبکہ شینا زبان کے معروف شاعر نذیر حسین نذیر نے کمپیئرنگ کی ۔ مقابلے میں حصہ لینے والے امیدواروں میں گفٹ اور سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے جبکہ پوزیشن ہولڈرز میں سرٹیفیکٹ ،گفٹ سمیت نقد انعامات تقسیم کیا گیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملی نغمہ مقابلے میں حصہ لینے والے اطلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ سنو ایف ایم کی جانب سے یہ اقدامات انتہائی خوش آئند ہے جس کے ذریعے گلگت بلتستان کے نوجوانوںکو اپنے صلاحیتوںکو اجاگر کرنے کا موقع پر ۔ انہوں نے اس اقدام پر سنو ایف ایم کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ بھی اس قسم کے مقابلے انعقاد کرانے کی اپیل کی۔اس موقع پر سنو ایف ایم کے اسٹیشن مینجر ریاض یاسینی نے پوزیشن لینے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کیا اور ایندہ بھی اسی طرح بوجوانوں سنو کی جانب سے پلٹ فارم فراہم کرنے کی یقین دہانی کرایا۔اور
تمام امیدواروں اور سنیئر فنکاروں کا شکریہ ادا کیا۔