270

سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کی حمایت میں ریلی کا انعقاد

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری چترال میں تجاوزات کے خلاف مہم پر سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر کی حمایت میں ایک ریلی منعقد کی جوکہ ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کی جس سے نو جوانانَ چترال اور چترال یوتھ کلب کے رہنما مسعود الرحمن ، رضی الدین، سرور سُروراورگل آغا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے جو قدم اٹھائی ہے، چترال کے عوام ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دلایا کہ اس مشن میں اکیلے نہیں بلکہ چترال بھر کے عوام کو اپنے شانہ بشانہ موجود پائیں گے۔مقر رین نے اپنے خطاب میں تجاوزات کا دائرہ پورے چترال میں پھیلانے ، کرپشن، ملاوٹ، سر کاری محکموں میں بے ضاتگیوں اور دیگر عوامی مسائل کے خاتمے پر زور دیا۔ریلی کے دوران پُرجوش انداز میں، ڈپٹی کمشنر قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں ، تجاوزات نا منظور، ملاوٹ نا منظور، کرپشن نا منظور کے نعرے لگائے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ نے اپنے عملے کے ساتھ جلسے میں شرکت کی اور جلسے کے منتظمین اور شرکاء جلسہ کا شکریہ ادا کیا اور شر کا کو یقین دلایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع چترال کے اندر فلاحی کام اسی زورو شور سے جا ری رہیں گے۔انہوں نے شرکاء جلسہ سے کہا کہ اگر آپ لوگوں کی تعاون اور حمایت اسی طرح چترال انتظامیہ کے ساتھ رہا تو انشا ء اللہ ہم یہ مسائل آسانی سے حل کریں گے۔ آخر میں اسٹیج سکرٹری فضل الرحمن شاہدؔ نے دعائیہ کلمات کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں