Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمٰن نے تقریباًدو کروڑ کی لاگت سے بننے والا بونی کروئے جنالی بلیک ٹائپنگ روڈ کا افتتاح کیا۔

ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمٰن نے تقریباًدو کروڑ کی لاگت سے بننے والا بونی کروئے جنالی بلیک ٹائپنگ روڈ کا افتتاح کیا۔
بونی کے اندر سڑکوں کی صورت حال انتہائی مخدوش ہیں اس وقت ائیے روز روڈز افتتاح ہوکر بہتری کی طرف جانے کے مثبت اشارے دے رہے ہیں خصوصاً بونی کروئے جنالی روڈ جو بونی میڈیکل سنٹر تک رسائی کا واحد ذریعہ ہے جو روزانہ مریضوں کو لے جانے اور لے آنے میں مشکلات درپیش تھےمنتخب ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن نے بونی کروئ جنالی ایک کلو میٹر بلیک ٹاپنگ روڈ کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ واضح رہے کہ بونی کروئ جنالی روڈ پر توسیع اور لیولینگ کا کام پہلے سے ہوچکی ہے۔
سڑک کی بدتر صورت حال کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا تھا اس سڑک کو بلیک ٹائپنگ سے نہ صرف ہسپتال تک مریضوں کو لے جانے آنے میں اسانی ہوگی بلکہ اوی میراگرام نمبر 1 کے سفری مشکلات میں آسانی ائیگی ۔اس منصوبے پر تقریباً دوکروڑ روپے ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن کے صوابدیدی فنڈز سے خرچ ہوکر ایک کلو میٹر روڈ بلیک ٹائپنگ ہوگی ۔

۔

Related Articles

Back to top button