355

حضرت عمر فاروق کی زندگی اور عہد حکومت کی مثالیں ہر کہیں اور ہر وقت اور ہر شعبہ زندگی میں دی جارہی ہیں /حافظ خوش ولی خان /عبدالطیف

چترال(ڈیلی چترال نیوز) خلیفہ دوم سیدنا حضرت عمر فاروق کے یوم شہادت کی مناسبت سے اہل سنت والجماعت چترال نے ایک ریلی نکالی اورپرانے پی آئی اے چوک جلسے کاانعقادکیا۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت والجماعت ضلع چترال کے صدرحافظ خوش ولی خان ولی،مولانااسرارالدین الہلال،پاکستان تحریک انصاف کے صدرعبدالطیف،پی ٹی وی کے سابق ڈائریکٹرحبیب الرحمان،جنرل سیکرٹری اہلسنٹ والجماعت مولاناجاویدالرحمان،مولاناسعیدالرحمان،مولاناسفیراوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت عمر فاروق کی زندگی اور عہد حکومت کی مثالیں ہر کہیں اور ہر وقت اور ہر شعبہ زندگی میں دی جارہی ہیں جوکہ ان کی عظمت کا ثبوت ہے۔ا نہوں نے کہاکہ اسلام کے نام پر حاصل کردہ ملک پاکستان میں بھی اگر حضرت عمر فاروق کے نقش قدم پر چلنے والا کوئی حکمران ہوتا تو آج کشمیر میں مسلمانوں کی حالت زار یہ نہ ہوتی۔انہوں نے کہاکہ امیر المومنین حضرت عمر فاروق اپنے دور خلافت میں بہتر نظم و ضبط، زراعت کاری کی نئی سہولتوں کو متعارف کرایا اور مدینہ کی اسلامی ریاست کو وسیع و عریض فلاحی حکومت بنایا جہاں نہ حق داروں سے ان کا حق چھینا جا سکتا تھا اور نہ ہی عدل و انصاف کے پیمانے امراء و غرباء کے لیے مختلف تھے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی تسلط کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے کریں گے اورہرپلیٹ فارم پرکشمیریوں پرظالم کے خلاف آوازبلندکریں گے آج تمام مکاتب فکر کے لوگ اور علماء ایک پلیٹ فارم پر موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں