197

کالاش ویلی بمبوریت میں شدید ژالہ باری کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے پانچ گھروں تین مویشی خانوں سمیت زمینات , کھڑی فصلوں کو زبردست نقصان

چترال( محکم الدین ) کالاش ویلی بمبوریت میں شدید ژالہ باری کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے پانچ گھروں تین مویشی خانوں سمیت زمینات , کھڑی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے . جبکہ وادی کے تمام ایریگیشن چینل مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں . جس سے سیلاب سے بچ جانے والی فصلوں کو بے آبی کی وجہ سے مزید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے . سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان ساروز جال گاؤں میں ہوا . جہاں سیلابی ملبہ بھر جانے اور بہا لے جانے کی وجہ سے سدھیر , شیر سید , سفیر , جاگوش کالاش کے گھر اور بجلی گھر کو نقصان پہنچا . جبکہ لیویز صوبیدار جاوید احمد اور قلندر شاہ کے مویشی خانے سیلابی ملبے سے بھر گئے . سیلاب سے ساروجال ہی کے طلامن خان کالاش , ڈاسک کالاش , حیدر شاہ , ویلج ناظم محمد رفیع کے زمینات اورمکئ کی کھڑی فصلوں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے . اس سیلاب میں تین وہ متاثرہ افراد شامل ہیں . جو پچھلے سال سیلاب میں بے گھر ہو کر شیلٹر میں رہ رہے تھے . ژالہ باری اور سیلاب نے وادی کے اندر تمام نہری نظام کو مکمل طور پر تباہ کیا ہے . اور مقامی لوگوں کے مطابق حکومتی تعاون کے بغیر بروقت نہری نظام کی بحالی ممکن نہیں . اور رہی سہی فصلیں پانی کی نایابی کے باعث خشک ہو جائیں گی . درین اثنا متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے . کہ ان کیلیے خوراک خیموں کا انتظام کرنے کے ساتھ بحالی کیلیے اقدامات کئے جائیں . اور سیلاب کے نقصانات کے عوض فوری مالی امداد دے کر ان کو اس مشکل سے نکالا جائے .سیلاب سے انیژ, آوونگ , برون , بتریک کندیسار اور کراکاڑ کے آبپاشی نہروں , زمینات اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے . جبکہ کئی مقامات پر سڑک بھی ملبے سے بھر گیا ہے . جس کی بنا پر گاڑیوں کو آمدورفت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں