194

انسانیت کی خدمت ہم سب کا فرض ہے۔صدر جذبہ اتحاد یونین پاکستان

اسلام آباد(چیف اکرام الدین) پاکستان میں بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی کی نیوز ایڈیٹر اور جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ پاکستان کی صدر محترمہ نصرت مہمانہ قریشی نے کہا کہ مسلم ممالک میں جاری قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ فلسطین، عراق، برما، شام، کشمیر، افغانستان اور دیگر مسلم ممالک میں کئی سالوں سے قتل عام ونسل کشی جاری ہے روز بروز قتل عام میں اضافہ ہو رہا ہے انسانیت کی توہین ہو رہی ہے جو بہت افسوس کی بات ہے انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک میں جاری قتل عام پر عالمی برادری اور انسانی حقوق تنظمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو تمام امت مسلمہ مسلمانوں کیلئے افسوس کا مقام ہے محترمہ نصرت مہمانہ قریشی نے بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کا مقصد انسانیت کی خدمت اور ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرنا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایسا کوئی مذہب ہے نہیں کہ اس میں انسانیت کی خدمت کا درس نہ ہو ہر مذہب نے انسان کو انسانیت کا درس دیا ہے محترمہ نصرت مہمانہ قریشی نے مذید کہا کہ اللہ تعالی تمام مذاہب کے لوگوں کو انسانیت کی خدمت کی توفیق نصیب کرے تا کہ انسانیت کی خدمت کر سکے تمام تنظیموں کو مل کر ظلم کا خاتمہ کرنا چاہئے اور سخت ترین سزا دی جائے تا کہ دنیا میں جو لوگ انسانی خون سے کھیل رہے ہیں ان کا خاتمہ کیا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں