174

پولیس آفیسر کے ہاتھوں سینئر وکیل پرتشدد،خیبر پختونخوا بارکونسل کی کال پرپیر کے روز صوبہ بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ

چترال میں چار روز قبل پولیس آفیسر کے ہاتھوں سینئروکیل  پر تشدد کی کارروائی کرنے پر وکلاء برادری نے خیبر پختونخوا بار کونسل کی کال پرپیر کے روز صوبہ بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ جس کی وجہ سےوکلا زیادہ تر ہائی کورٹ سمیت عدالتوں میں نہیں گئے۔کے پی بار کونسل نے چار روز قبل بونی میں مستوج سب ڈویژنل پولیس آفیسر کے ہاتھوں سینئر وکیل سید برہان شاہ کی گرفتاری اور انہیں غیر قانونی قید میں رکھنے کی مذمت کی ہے۔دریں اثنا ، سینئر وکیل کی ہاتھا پائی کے خلاف منگل کو وکلا برادری کی ہڑتال چترال میں دوسرے دن داخل ہوگئی۔وکیل نے الزام لگایا تھا کہ جب وہ اپنی حالیہ خریدی گئی اراضی پر قبضہ کرنے قلات سے گیا تو ایس ڈی پی او مستوج رجب علی نے اپنے مخالفین کے کہنے پر زبردستی اسے اپنے دفتر لے جایا اور محافظوں کی مدد سے اُ ن پر تشدد کیا۔جب مقامی پولیس نے پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا تو وکلاء نے چترال ، بونی اور دروش کی عدالتوں کا بائیکاٹ کرنا شروع کیا۔ضلعی بار کے صدر خورشید حسین مغل نے کہا کہ پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج تک ہڑتال جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں