215

فوٹیج چترال کا سنیئر صوبائی وزیر سیاحت و کھیل و ثقافت عاطف خان کی طرف سے ٹورزم زون بنانے کے اعلان کا خیر مقدم

فورم آف ٹورزم اینڈ اینوائرنمنٹل جرنلسٹ چترال (فوٹیج چترال) نے سنیئر صوبائی وزیر سیاحت و کھیل و ثقافت،اثار قدیمہ، میوزیم و امور نوجوانان عاطف خان کی طرف سے ٹورزم زون بنانے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ وزیر موصوف کے وژن کے مطابق  اقدامات سے سیاحت کو مختصر وقت میں ناقابل یقین ترقی ملے گی۔ فوٹیج کے صدر اور دیگر عہدہ داروں نے سیاحتی مقامات تک رسائی کیلئے سڑکوں کی تعمیر ومرمت کیلئے اقدامات کی تعریف کی۔اور اس بات کو سراہا، کہ ہر زون میں بے ترتیب اور بغیر منصوبہ بندی کے تعمیرات کی اجازت نہیں ہوگی۔بلکہ ہوٹل بنانے، پٹرول پمپ، آرامگاہیں اور سیاحتی مقامات کا حکومتی سطح پر تعین کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال کے کالاش ویلیز میں بغیر منصوبہ بندی کے ہوٹلوں کی تعمیر نے سیاحوں اور مقامی آبادی کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ جس سے ماحولیاتی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ خصوصاً علاقے میں قدرت کے عطا کردہ صاف و شفاف پانی کے چشمے اور نالہ ایون کا گلیشیئر سے بہنیوالا پانی بری طرح آلودگی کا شکار ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ آج پوری دنیا میں ایکو ٹورزم کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جبکہ کالاش وادیوں میں ایکو سسٹم تباہی سے دوچار ہے۔ جس کا کوئی پرسان حال نہیں۔ فورم آف ٹورزم اینڈ اینوائرنمنٹل جرنلسٹ چترال (فوٹیج چترال) نے وزیر اعلی خیبر پختونخوامحمود خان، منسٹر ٹورزم عاطف خان سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر جلد از جلد شروع کئے جائیں۔تاکہ علاقے میں سیاحوں کی آسان رسائی سے لوگوں کے روزگار میں اضافہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں