190

ایون سلنڈر بلاسٹ میں جلسنے والے آخری زخمی بھی چل بسا۔جان بحق افراد کی تعداد سات ہوگئی

چترال /دوہفتے پہلے ایون مولدہ میں سلنڈر بلاسٹ سے آٹھ فراد جلس گئے تھے جن میں سے شدید زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردئے گئے تھے ان دوہفتوں میں پہلے ہی چھ افرادجان بحق ہوگئے تھے جن میں سے آخری زخمی منظور ہسپتال میں زیر علاج تھا جوکہ گذشتہ رات حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں جان بحق ہوگیا۔جن کو پیر کے روز ایون میں سپردخاک کردیا گیا۔
جان بحق ہونے والوں میں شاکر اللہ،اُن کی اہلیہ آسیہ بی بی،بارہ سالہ بیٹی شکیلہ،بھائی منظور،بھابی عتیقہ بی بی،آٹھ سالہ بھتیجی کہکشان اور پانچ سالہ بھتیجا ایان شامل ہیں۔سلنڈر بلاسٹ میں شاکر اللہ کی والدہ معمولی زخمی جبکہ دو بچیاں اور ایک بچہ محفوظ رہ گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں