429

سانحہ کارسازکے 177شہدا 750زخمی ہونیوالے عظیم جیالے ہمارے ماتھے کا جھومر اور قومی جمہوری ہیروز ہیں /صدرعبدالحمیدایڈوکیٹ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)گذشتہ روز سانحہ کارساز2007کراچی کے جیالے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل دروش کے دفترمیں میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل درو ش کے صدر عبدالحمید ایڈوکیٹ،کالم اللہ اوردیگرنے کہاکہ 177شہدا 750زخمی ہونیوالے عظیم جیالے ہمارے ماتھے کا جھومر اور قومی جمہوری ہیروز ہیں۔بہادر شہیدوں اور انکے اہل و عیال کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کو لاحق خطرات، دھمکیاں اور بم دھماکے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو اپنے کارکنوں سے دور نہ کر سکے۔ موسم کی خرابی کے باوجود پیپلز پارٹی کے عہدیداران،کارکنان اور نوجوانان نے کثیر تعداد مین شرکت کی اور شہدائے کارساز کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ان کو خراج عقیدت پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں