268

رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے دو مرحلوں پر مشتمل شیڈول کا اعلان کردیا گی

رائیونڈ میں منعقد ہونے والے تبلغی اجتماع کے دو مرحلوں پر مشتمل شیڈول کا اعلان کر دیاگیا ہے تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ یکم نومبر سے شروع ہوکر تین نومبر تک جاری رہے گا جبکہ چار نومبر کو دعا کروائی جائیگی اسی طرح رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ آٹھ نومبر سے شروع ہو کر دس نومبر تک جاری رہے گا جبکہ گیارہ نومبر کو دوسرے مرحلے کی دعا کروائی جائیگی رائیونڈ انتظامیہ نے اجتماع کے دونوں مرحلوں میں شرکت کرنے کیلئے پاکستان کے مختلف علاقوں کو تقسیم کر دیا ہے یہ بھی بتایاگیاہے کہ اجتماع کے پہلے مرحلے میں حلقہ دیر، سرگودھا، سندھ،راولپنڈی اور بنوں کے لوگ شامل ہو سکیں گے،جبکہ دوسرے مرحلے میں حلقہ گوجرانوالہ، مانسہرہ، بہاولپور، کوہاٹ اور مردان سمیت دیگر صوبوں کے شہری شرکت کرسکیں گے اس کے علاوہ اجتماع کے دونوں مرحلوں میں بھارت،بنگلہ دیش سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے مذہبی سکالر بھی شرکت کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں