225

یونیورسٹی آف چترال میں یوم یکجہتی کشمیرکے سلسلے میں پوسٹر و پینٹنگ کا مقابلہ

چترال / یونیورسٹی آف چترال میں  یکم نومبر کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اُجاگر کرنے کیلئے پوسٹر و پینٹنگ کا مقابلہ منعقد کیاگیا۔ جس مقصد مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ تین ماہ سے جاری بھارتی مظالم کی تصویر کشی تھی۔ اس مقابلے میں کثیر تعداد میں طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ پروگرام کے آغاز میں پاکستان اور آزادکشمیر کا ترانہ بجایاگیا۔اس موقع پر تین ڈاکومینٹریز بھی پیش کی گئیں جس میں کشمیریوں ہونے والے مظالم کی عکاسی کی گئی تھی۔ مقررین نے اس موقع پر کشمیر یوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کی اور اقوام متحدہ اور دنیا سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں روکے جائیں اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کا حق دیاجائے۔ یونیورسٹی آف چترال کے پرجیکٹ ڈائیریکٹر نے خطاب کرتے ہوئے مقبوضۃ کشمیر میں تعلیمی اداروں کی بندش پر بھارتی حکومت کی مذمت کی اور دنیاسے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری طلبہ کی بنیادی تعلیمی حقوق کی بحالی کیلئے بھارت پر دباوٗ ڈالے۔پروگرام کے اختتام پرمقابلے میں نمایان پوزیشن لینے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں