207

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے اے ڈی ای فرسٹ2018-2020اورتھڑ 2017-2019کے امتحانی نتائج کاا علان کردیا

گلگت/قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے اے ڈی ای فرسٹ2018-2020اورتھڑ 2017-2019کے امتحانی نتائج کاا علان کردیا۔اے ڈی ای فرسٹ کا مجموعی نتیجہ 78فیصد جبکہ اے ڈی ای تھڑ کا مجموعی نتیجہ 98فیصد رہا۔ ڈائریکٹر یٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق کالج آف ایجوکیشن جوٹیال گلگت کی طالبہ سپنازمان دخترشاہ زمان نے600میں سے 470نمبرلے کر پہلی،ایلیمنٹری کالج فار وومن گلگت کی طالبہ کنیز فاطمہ دخترمحمد اقبال نے460 نمبرلے کر دوسری جبکہ گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج سکردو کی طالبہ سائمہ یاسین دختر سید یاسین شاہ نے458نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کیا۔جبکہ اے ڈی ای تھڑمیں گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج سکردو کی طالبہ سمرین فاطمہ بنت احمد حسن نے600میں سے517نمبر لے کر پہلی، د گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج سکردو کی طالبہ ناصرہ اکبر بنت محمد اکبر خان نے503نمبر لے کر دوسری، گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج سکردو کی طالبہ عارفہ بتول بنت حاجی علی نے486نمبرات لے کر اے ڈی ای تھڑ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔اے ڈی ای فرسٹ میں 148طلبا امتحانات میں شامل ہوئے جن میں سے 116طلباء کامیاب جبکہ 32ناکام رہے۔اسی طرح اے ڈی ای تھڑمیں مجموعی طور پر 209طلبا امتحانات میں شریک ہوئے جن میں سے 200طلباامتحان پاس کرنے میں کامیاب جبکہ 9ناکام رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں