343

اپر چترال میں نئے کرایہ نامے جاری، ڈرائیور حضرات کرایہ نامہ گاڑیوں میں آویزان کرنے کے پابند ہونگ

اپر چترال بونی( کریم اللہ سے) اپر چترال میں مختلف علاقوں کے لئے کرایہ ناموں کا اجراء کردیا گیا اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بونی کے دفتر سے منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردی گئی۔ اس سے قبل کرایہ نامہ بناتے ہوئے ڈرائیور برادری کو بھی اعتماد میں لیا گیا تھا۔ انتظامی حکام کا کہنا ہے کہ ان کرایہ ناموں پر عمل درآمد کے لئے عوامی تعاون ناگزیر ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ ہر گاڑی والے کو کرایہ نامہ اپنی گاڑی میں آویزان کرنا ہوگا خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انتظامیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں