204

چترال،ضلعی رہبر کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ضلعی کنوینیئرقاری جمال عبدالناصر منعقد،متفقہ طورپر قرارداد منظور

ترال ایکسپریس)چترال ضلعی رہبر کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ضلعی کنوینیئر قاری جمال عبدالناصر پی پی پی سیکرٹریٹ چترال میں منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اجلاس میں جمعیت علما اسلام،پاکستان مسلم لیگ (ن)،پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی چترال سے تعلق رکھنے والے ممبران رہبر کمیٹی نے شرکت کی۔اجلاس میں موجودہ ملکی اور علاقائی صورتحال اور عوامی مسائل پر سیر حاصل بحث ہوئی اور متفقہ طورپر فیصلہ ہوا کہ مرکزی وصوبائی کمیٹیز کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں احتجاجوں کا سلسلہ شروع کیا جائیگا۔اجلاس میں ڈپٹی کنوینیئرکے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد کوثر ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے قاضی فیصل،فنانس سیکرٹری کے لئے عوامی نیشنل پارٹی کے عباد اللہ کو نامزد کیا گیا۔جو اپنے فرائض منصبی جمعرات28نومبر کے بعد سے انجام دیتے رہیں گے۔اجلاس میں ذیل قرارداد متفقہ طورپر منظور کیے گئے۔
(1) موجودہ حکومت کے بارے میں مرکزی اور صوبائی قائدین نے جوموقف اپنایا ہے اس پر من وعن عمل کیا جائیگا۔
(2) موجودہ حکومت کاناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ زیادتی پر مجرمانہ خاموشی اور معذرت خواہانہ انداز کی مذمت کی جاتی ہے۔اور ریاست مدینہ کے دعویدار اس سلسلے میں فوری طورپرموثر کارروائی کرے۔
(3)فارن فنڈنگ کا کیس جلد از جلد نمٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔
(4)چترال میں بے جالوڈشیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے پر کام کیا جائے۔
(5) چترال میں سوختنی لکڑی کی کمی کا مسئلہ اور چترال ٹاون کے اندر لنک روڈز اور پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔خصوصاًیونیورسٹی روڈ پر فوری طورپر کام شروع کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں