تازہ ترین

پشن کا خاتمہ کئے بغیر وطن عزیز میں ترقی اور خوشحالی لانا ممکن نہیں ہے/ چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن مولانا ہدایت الرحمن

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن مولانا ہدایت الرحمن نے کہا ہے کہ علم مسلمانوں کی میراث ہے لیکن آج اہل یورپ اس سے مستفیدہوکر اپنی زندگی میں اسائشیں پیدا کی ہیں اورمسلم امہ پسماندگی کے دور کی زندگی گزارنے پرمجبور ہیں جبکہ اب بھی وقت ہے کہ ہم سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم کو قرآن وسنت کے ساتھ ساتھ حاصل کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز چترال میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے طلبا ء پر زور دیاکہ وہ اخلاق، شرافت اور شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور اس کے ساتھ وہ پوری دھیان اور سنجیدگی سے حصول علم پر توجہ مرکوز کریں تاکہ ان کا پسماندہ ضلع ترقی سے ہمکنار ہو۔ ایم پی اے مولانا ہدایت اللہ نے کہاکہ کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر وطن عزیز میں ترقی اور خوشحالی لانا ممکن نہیں ہے اور آج وہ اقوام خوشحال ہیں جوکہ اپنے وطن کے ساتھ مخلص ہیں اور کرپشن کو برداشت نہیں کرتے۔ انہوں نے کالج میں مسجد کی تعمیر کے لئے پانچ لاکھ روپے کی عطئیے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صدرمحفل اور شاہی مسجد کے خطیب مولانا خلیق الزمان نے کالج میں معیاری تعلیم کی فراہمی پر کالج انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے طلباء پر زور دیاکہ وہ تعلیم ضرور حاصل کریں لیکن کردار کا مسلمان اور پاکستانی بننے کی کوشش کریں۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر صاحب الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ دور میں تعلیم ہی ترقی کا ذریعہ ہے اور خصوصاً چترال کے حوالے سے یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ تعلیم کے حصول ہی میں یہاں کے رہنے والوں کی بقاء ہے جس کے لئے وہ ایک لمحے کو بھی ضائع کئے بغیر پڑہائی پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ کالج کے اکیڈیمک سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالی اور کہاکہ یہ تقریب ان طلباء کے اعزاز میں منعقد کی جارہی ہے جوکہ پری بورڈ امتحان میں نمایان کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔ اس موقع پر طلباء میں ذہنی ازمائش کا پروگرام بھی منعقد ہوا جبکہ معاشرتی اصلاح کے لئے خاکے بھی پیش کئے گئے۔ ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کے علاوہ طلباء میں مولانا خلیق الزمان، پروفیسر صاحب الدین، چترال پریس کلب کے صدر ظہیرالدین، آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر مظفرالدین، کالج کے ٹیچنگ اسٹاف پروفیسر عبدالفتاح، پروفیسر اجمل سید، پروفیسر گل محمد، پروفیسر فداء الرحمن، پروفیسر وجیہ الدین اور دوسروں نے بھی طلباء میں شیلڈ اور نقد انعامات تقسیم کی۔

Related Articles

Back to top button