تازہ ترین

گرم چشمہ میں نادرا کے دفتر کو بند نہیں کیا جائے گا۔ نادرا کے ایک سینئر عہدیدار کاسابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین کو یقین دہانی

چترال / نادرا کے ایک سینئر عہدیدار نے سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ گرم چشمہ میں نادرا کے دفتر کو بند نہیں کیا جائے گا۔
ایسی اطلاعات تھیں کہ حکومت نے گرم چشمہ میں نادرا آفس کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس فیصلے کے خلاف اہل علاقہ نے جمعہ کے روز احتجاج بھی کیا۔
گرم چشمہ سے سابق صوبائی وزیر ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی سلیم خان نے حال ہی میں حکومتی اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ نادرا آفس گرم چشمہ پچاس ہزار سے زیادہ لوگوں کی خدمت کررہا ہے اور دفتر کے لئے ایک عمارت بھی مفت فراہم کی گئی ہے۔
چترال سے سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے کہا ہے کہ نادر اکے سنیئر عہدیدار نے ان کو یقین دلایا ہے کہ گرم چشمہ میں دفتر بند نہیں کریں گے۔
ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پر ایک بیان میں، شہزادہ افتخار نے کہا کہ ”12 مئی 2018 کو نادرا گرم چشمہ برانچ کو نہ بند کرنے کی ذاتی درخواست کے بعد، ڈائریکٹر جنرل نادرا کے پی میر عالم خان نے مجھے نادرا آفس گرم چشمہ بند نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Related Articles

Back to top button