Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال شہر میں دوسرے روز بھی جنرل(ر) پرویز مشرف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طورپر ریلی اور جلسے کا انعقاد

چترال(نامہ نگار)ملک کے دوسرے  حصوں کی طرح چترال شہر میں دوسرے روز بھی جنرل(ر) سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھااظہار یکجہتی کے طورپر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے ریلیاں نکالی اور جلسے کا انعقاد کیا۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سابق صدر پرویز مشرف کی ملک اور خاص کرچترال کے لئے اُن کے خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔اُنہوں نے کہا کہ سابق صدر پاکستان اور سپہ سالار کسی صورت میں غدار نہیں ہوسکتے اور جو عدالتی فیصلہ آیا ہے اُس کی مثال ماضی میں کہیں نہیں ملتی۔مقررین نے کہا کہ جنرل(ر) پرویز مشرف نے ہمارے دشمن ہندوستان کے اندر گھس کراُن کامقابلہ کیا اور تین بڑی جنگوں میں حصہ لیا۔جبکہ عوام چترال کا ان کے ساتھ خصوصی محبت ہے جس کیلئے چترال کے عوام نے اُنہیں اپنا محسن قراردیا ہے۔ریلی میں شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جس میں پاک فوج اور جنرل(ر) پرویز مشرف کے حق میں نعرے درج تھے۔

 

Related Articles

Back to top button