لاہور: اداکارہ میرا نے کہا ہے عمران خان میرے بزرگوں کی طرح ہیں میں ان کا احترام کر تی ہوں۔ انہوں نے نکاح پر نکا ح کیس کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا عمران خان قومی ہیرو ہیں ان کا اور میرا مذاق نہ اڑایا جائے۔ انہوں نے کہا میں اس سال شادی کرلوں گی ۔ عتیق الرحمان نے سستی شہرت حاصل کرنے کےلئے سب کچھ کیا۔ انہوں نے کہا مجھے تو فلمیں بھی مل رہی ہیں اور ڈرامے بھی مل رہے ہیں۔ لوگ میرے کام سے بہت خوش ہیں۔مجھے کاپی بھی کیا جاتا ہے جو جومیری مقبولیت کا ثبوت ہے