Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او اپر چترال نے دو دنوں سے جاری پولیو مہم کے مناسبت سے اپر چترال کے مختلف علاقوں کا دورہ

اپرچترال/ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود  نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال اور پولیو آفیسر اپر چترال کے ساتھ مل کر دو دنوں سے جاری پولیو مہم کے مناسبت سے اپر چترال کے مختلف علاقوں کا دورہ کئے۔ اور مختلف علاقوں میں موجود پولیو ٹیموں سے ملے اور ان کے پاس موجود مائیکروپلان، ٹارگٹ وغیرہ چیک کئے۔ اس دوران ان سے سیکیورٹی اور دوسرے مختلف مسائل کے حوالے سے بھی دریافت کیے۔ پولیو اہلکاروں کے مطابق اب تک نہ کوئی انکاری کیس سامنے آیا ہے اور نہ سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی تحفظات ہیں۔ ڈی سی اپر چترال نے پولیو اہلکاروں کے کام کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کیں۔

Related Articles

Back to top button