مضامین
Related Articles
Check Also
Close
سیاسی اورتعلیمی مسائل پر آپ کی رائے کا احترام معتبر حلقوں میں کیا جاتا ہے۔آپ چھوٹے چھوٹے عوامی مسائل کو بھی اجاگر کرتے ہیں مگر پانچ سالہ طویل عرصہ گزارنے ، اور سب کچھ جاننے کے باوجود بھی اپنی برادری کے متعلق ایک حرفِ شکایت نہ لکھنا حیرت سے خالی نہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ آج آپ سے مخاطب ہوجاؤں اور آپ سے آپ کی شکایت کروں، آپ کی برادری کی شکایت کروں،آپ تمام پروفیسروں اور لیکچراروں کو آئینہ دکھاؤں، تاہم مجھے یہ یقین ہے کہ آپ میرے اس تحریر کردہ خط کو اپنے کالم میں شائع نہیں کریں گے، وجہ صاف ظاہر ہے کہ آپ اپنے خلاف اور اپنی چہیتی برادری کے خلاف اپنے کالم میں جگہ دے ہی نہیں سکتے۔یہ آپ سے بہتر کون جانتا ہے کہ اپنا احتساب سب سے مشکل ہے اور اپنے متعلق حقائق عامۃ الناس تک پہنچانا کوئی نہیں چاہتا اور نہ ہی کوئی ان حقائق تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔آپ میرے تلخ حقائق کو اپنے کالم میں جگہ دیںیا نہ دیں میں آپ کو لکھ کر اپنا فرض ضرور ادا کرونگا۔اورجلدگلگت بلتستان کے ٹیچروں کی کارستانیوں اور لاپروہیوں پر مشتمل تفصیلات بھی آپ کو تفصیل سے لکھ کرارسال کرونگا۔