Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

شہیدذوالفقارعلی بھٹونے گندم میں سبسڈی چترالی عوام کے لیے دیاتھااورچترالی عوم گذشتہ کئی عشروں سے فائدہ اُٹھاتے آئی ہے /انجینئرفضل ربی جان

چترال(ڈیلی چترال نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع لوئرچترال کے صدرانجینئرفضل ربی جان نے ایک اخباری بیان میں صدرپاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ شہیدذوالفقارعلی بھٹونے گندم میں سبسڈی چترالی عوام کے لیے دیاتھااورچترالی عوم گذشتہ کئی عشروں سے فائدہ اُٹھاتے آئی ہے ۔موجودہ حکومت گندم گوداموں سے عوام کوگندم کی فروخت بندکرکے میل مالکوں کوغیراخلاقی این اوسی جاری کرکے گندم فلورمیلوں کوفروخت کررہی ہے جوکہ سراسرزیادتی ہے اگرفلورمیلوں کوگندم کاکوٹہ دنیاہے توگندم کی کوٹہ پڑھاکردیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی اس غیراخلاقی ناجائزطریقہ کی بھرپورمزامت کرتی ہے۔چترال سے 40فی صدغریب لوگ سرکاری گوداموں سے گندم خریداپنی روزمرہ کی زندگی گزارتے ہیں ۔میل کی آٹاکم آمدنی والے حضرات نہیں خریدسکتے ہیں ۔انہوں نے پرزورمطالبہ کیاہے کہ جولوگ گوداموں گندم خریدناچاہتے اُن کودیاجائے ۔انہوں نے مزید کہاکہ شہیدذوالفقارعلی بھٹو کے شاندار کارناموں کی فہرست تو بہت طویل ہے ۔ پاکستان میں آئین کا نفاذ اور ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے کارنامے بھٹو صاحب کے عظیم کارناموں میں سے ایک ہیں ، نوجوان نسل بھٹوازم کو سمجھنے کی کوشش کرے شہید ذوالفقار علی بھٹو تاریخ کا ایک ایسا نام ہے جس نے انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا، غریبوں اور مزدوروں کو سر اٹھا کرجینے کا ڈھنگ سکھایا۔فضل ربی جا ن نے کہاکہ گندم سبسڈی سمیت درجنوں ترقیاتی منصوبے اورغریبوں کے حقوق کی جنگ شہیدبھٹوکی طرف سے چترالی عوام کویارگارتحفہ ہے جس سے کسی بھی سیاسی یامذہبی جماعت انکارنہیں کرسکتے ہیں ۔اورہمیشہ یادرکھاجائے گا۔

Related Articles

Back to top button