تازہ ترین
خواتین کو اُن کے گھروں کے اندر روزگار فراہم کرنے کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔ایم پی اے فوزیہ بی بی


۔پارلیمانی سیکرٹری فوزیہ بی بی نے کہا کہ چترال کی خواتین روزگار کے لئے کوشش کریں صرف نوکریوں کے پیچھے نہ پڑیں۔ خواتین کے لئے پراجیکٹ بنانے کے لئے وزیراعلیٰ نے کہا ہے مگر بدقسمتی سے خواتین کی طرف سے کوئی پروپوزل نہیں آتی۔خواتین کے لئے انڈور گیم کے لئے مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشش کررہی ہوں۔اُ8 نہوں نے سوشل ویلفیئر افسر نصرت جبین کے کاوشوں کو سراہا اور وی سی سی صدا بہار ہنرمند سنٹر کے لئے تین لاکھ روپے فند کا اعلان کیا۔ سوشل ویلفیئر افیسر نصرت جبین نے ایم پی اے فوزیہ بی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے نے ہمیشہ خواتین کی بہبود کے لئے کام کیا ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔آخر میں ہنرمند بچیوں میں سرٹیفیکٹ تقسیم کی گئی۔