آیون نالہ کے سنگم پر مصنوعی ڈیم کی وجہ سے پانی کی سطح خطرناک حد بلند ہو چکی ہے اور آیون کا وسیع علاقہ زیر آب آ گیا

چترال (نامہ نگار) منگل کے روز آیون کے عمائدین کا ایری گیشن افس چترال میں ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ ہوی۔ جس میں ایون درخناندہ کے سنگم میں نالہ آیون کے سیلابی پتھروں سے بننے والے مصنوعی ڈیم کو ہٹانے کے سلسلے میں تفصیلی گفت و شنید ہوئی ، اس موقع پر ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے ڈایریکٹرز، نسپاک کے ذمہ داران، ایری گیشن ڈویژن چترال کے ٹھیکہ دار اور کمیونٹی کے عمائدین حاجی خیرالااعظم، وجیہہ الدین چیرمین ویلج کونسل ایون نے شرکت کی، اس سلسلے میں کل بدھ 3 ستمبر کو بھی اجلاس کا دوسرا راونڈ ہوگا جس میں ایک تحریری معاہدے پر دستخط کیے جاینگے ، واضح رہے ۔ کہ آیون نالہ کے سنگم پر مصنوعی ڈیم کی وجہ سے پانی کی سطح خطرناک حد بلند ہو چکی ہے ۔ اور آیون کا وسیع علاقہ زیر آب آ گیا ہے ۔ جبکہ درجنوں رہائشی مکانات بہہ گئے ہیں ۔ یا زیر آب آکر ناقابل رہائش بن چکے ہیں ۔ جبکہ متعلقہ ٹھیکیدار ایوارڈ لینے کے باوجود کام سے روپوشی اختیار کر رہا ہے ۔