Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

مسلم لیگ (ن) کے قائدین اہلیان تورکہواورموڑکہوکے مشکورہیں کہ ا نہوں نے پی ایم ایل این کے امیدواروں کاپرجوش استقبال کیا

چترال(ڈیلی چترال نیوز) انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ(ن)اپر چترال عبد الرب نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ ہم شکرگزارہیں اہلیان تورکہواورموڑکہوکا کہ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے نامزداُمیدواربرائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ون شہزادہ افتخارالدین اورپی کے ون اپرچترال کے نامزدامیدوارحاجی محمدوزیر کاپرجوش استقبال کیا اوران لوگوں کے بے حدمشکورہیں جومختلف پارٹیوں کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شامل ہوکر شہزادہ افتخار الدین اور حاجی محمد وزیر پر اعتماد کا اظہار کئے انشاء اللہ تعالیٰ یہ دونوں امیدوار الیکشن جیت کر پارلیمنٹ میں آپ لوگوں کی صحیح نمائندگی کریں گے سابق MNA کی طرح خالی فاتحہ خوانی پر گزارہ نہیں کریں گے شہزادہ افتخارکی گزشتہ دور بھی شاندار ہے ریکارڈ ترقیاتی کام چترال میں کروائے ہیں انشاللہ اس بار یہ دونوں سیٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) جیت کر نواز شریف کا گلہ شکوہ دور کریں گے جو ترقیاتی کام میاں محمد نواز شریف اور شہزادہ افتخار الدین جہاں سے چھوڑ کر گیا تھا وہاں سے دوبارہ شروع کریں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button