476

تمام خواتین طلبہ کو طبی بنیاد پر ریلیف دی جاۓ، سنڈیکیٹ قوانین میں ترمیم کی جاۓ۔ پیپل اسٹوڈنٹس فیڈریشن پشاور یونیورسٹی

پشاور/صدر پی ایس ایف پشاور ہیونیورسٹی سید ضیاء الدین نے ایک اخبار ی بیان میں کہا ہےکہ خواتین ہمارے معاشرے کے وہ ستون ہے کہ جن کی پرورش اور تربیت کی وجہ سے معاشرہ کا مستقبل اور قوم کے معمار پروان چڑھتے اور آگے بڑھتے ہیں اور ہمارے معاشرے کو کامیاب کرنے میں ہمارے مردوں کے سنگ بہ سنگ اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ہم ان کی جدو جہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
پشاور یونیورسٹی سمیت تمام تعلیمی اداروں میں خواتین طلبہ کا زیر تعلیم ہونا یکساں حقوق کے حامل معاشرہ کی عکاسی کرتا ہے۔ مگر باوجود اسکے اب بھی تعلیمی اداروں میں ان طلبہ کو حصول تعلیم میں بہت سے مشکلات درکار ہیں خصوصاً ان تمام شادی شدہ خواتین طلبہ کو جنہیں بعض اوقات میں طبی حالات، ڈیلیوری کیس وغیرہ کی وجہ سے اپنے امتحان مس کر دیتے ہیں ,اور یوں ان کی سال بھر کی محنت ضائع ہوتی ہے۔
ہمارا مطالبہ گورنر کے پی کے، حکومت پاکستان اور حکومت کے پی کے سے یونورسٹی سنڈیکیٹ قوانین میں ترامیم کرکے خواتین طلبہ کو ریلیف دی جاۓ اور ان لاین امتحان جیسی سہولیات متعارف اور فراہم کی جاۓ۔تمام خواتین طلبہ کو طبی بنیاد پر ریلیف دی جاۓ، سنڈیکیٹ قوانین میں ترمیم کی جاۓ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں