487

بریپ سے تعلق رکھنے والے دسویں جماعت کے طالب علم حسنی مبارک بائیک ایکسیڈنٹ میں جان بحق

 بریپ سے تعلق رکھنے والے دسویں جماعت کے طالب علم حسنی مبارک بائیک ایکسیڈنٹ میں جان بحق ہوگئے۔ ان کی عمر محض پندرہ سال بتائی جاتی ہے۔
قانون کے مطابق سترہ سال سے کم سن جوانوں کو ڈرائیونگ لائسنس نہیں ملتی یعنی اس کا مطلب یہ ہے کہ سترہ سال سے پہلے کسی بھی قسم کی ڈرائیورنگ جرم ہے۔ مگر ہم وہ قوم ہے جو ابھی بچہ صحیح طریقے سے چلنے کے قابل بھی نہیں ہوا اور جھٹ سے موٹر سائیکل یا موٹر خرید کے ان کو دے دیا اور نتیجہ ہم سب کے سامنے ہیں ہمارے انتہائی کم عمر بچے روڈ ایکسیڈنٹ میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ کیا ہم میں سے کسی کو بھی احساس ہے۔۔۔۔
کیا یہ بچوں کے والدین ہے یا بچوں کے جلاد۔۔۔ کیا کوئی بھی والد یا والدہ اپنے بچوں کو اپنے ہاتھوں سے مارنا مناسب سمجھیں گے۔۔؟ اگر نہیں تو پھر سوال یہ پیدا ہوتا کہ کیوں ہم وہیکل کی چابی اپنے کم سن بچوں کے ہاتھوں میں تھما کر ان کو موت کی جانب دھکیل رہے ہیں۔۔۔؟؟
ذرا اس حوالے سے سوچئے گا۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں