339

مڈک لشٹ ویلی میں ٹیلی نار فور جی سروس، شہزادہ ہشام الملک کی کوششیں رنگ لے آئیں

دروش(عتیق عالم) ٹیلی نار کمپنی نے مڈک لشٹ میں اپنے فور جی کی آزمائشی سروس شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول کے موقع پر گذشتہ دنوں ٹیلی نار کمپنی کی طرف سے مڈک لشٹ ویلی میں 4جی کی آزمائشی سروس شروع کردی گئی جسکے ساتھ ہی ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول کی رنگینیاں سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔ مڈک لشٹ میں فور جی سروس کو شروع کرنے کے حوالے سے ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے صدر شہزادہ ہشام الملک نے انتھک کوششیں کیں اور سلسلے میں متعدد مرتبہ ٹیلی نار کے ذمہ داران کیساتھ ملاقتیں کرکے انسے گزارش کی کہ چونکہ سنو سپورٹس فیسٹیول اب عالمی سطح پر مقبول ہو چکا ہے اور اس میں ملک بھر سے اور بیرون ممالک سے کھلاڑی اور سیاح حصہ لے رہے ہیں، فیسٹیول کے دوران ان کھلاڑیوں اور سیاحوں کو مواصلات بالخصوص انٹرنیٹ کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لہذا علاقے میں تیز انٹر نیٹ سروس کی فراہمی سے نہ صرف فیسٹیول میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور سیاحوں کو آسانی میسر آئے گی بلکہ اس سے میڈیا کو بھی سہولت ہوگی۔ بالآخر شہزادہ ہشام الملک کی کوششو ں سے اس مرتبہ ٹیلی نار کمپنی نے آزمائشی طور پر مڈک لشٹ میں فور جی انٹرنیٹ سروس کاآغاز کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں