280

چترال۔دی نارتھ ونڈر اوردی ہندوکش ایکسپلور کے زیر اہتمام پاکستان کے مشہورومعروف کوپیما محمد علی سد پارہ (مرحوم)کے اعزاز میں تعزیاتی پروگرام کا انعقاد

چترال(  نمائندہ  )چترال میں واقع ٹریول کمپنی / ٹور آپریٹرز دی نارتھ ونڈر اوردی ہندوکش ایکسپلور کے زیر اہتمام پاکستان کے مشہورومعروف کوپیما محمد علی سد پارہ (مرحوم)کے اعزاز میں تعزیاتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں لیجنڈری کوہ پیما محمد علی سدپارہ مرحوم کے جدائی پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے روح

کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔محمد علی سدپارہ مرحوم کو دنیا بھر میں اور خاص طور پر اپنے وطن پاکستان کے لئے کوہ پیمائی کے انتھک جذبات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ چترال کے تمام انتظامی و لائین محکموں کے سربراہوں اور معزیزین علاقہ نے اس تقریب میں شرکت کی۔مقررین نے ڈی نارتھ ونڈر اورڈی ہندوکش ایکسپلورکی طرف 

سے خیبر پختونخواہ میں ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا۔پروگرام منتظمین نے اس موقع پرکہا کہ دونوں ٹریول کمپنیاں جون / جولائی 2021 سے تیریچمر بیس کیمپ کے لئے ایک مہم کا بندوبست کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ اونچائی والے پورٹرز کو ان کے اہل خانہ کے لئے آمدنی پیدا کرنے اور مقامی کمیونٹیز میں کوہ پیمائی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی تربیت دی جائے گی۔تقریب میں کوہ پیمائی سے متعلق اسٹال بھی لگائے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں