309

سابق ممبر تحصیل کونسل خوش محمد کا سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل محمد حسین اور کسٹم ڈیپارٹمنٹ سے اظہارِ معذرت

چترال (نمائندہ ) گرم چشمہ سے تحصیل کونسل کے سابق ممبر خوش محمد نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں انہوں نے کسٹم ڈیپارٹمنٹ کی گبور کسٹم اسٹیشن میں اسامیوں پر بھرتیوں سے متعلق جو پریس کانفرنس کی تھی، وہ سب غلط فہمی کا نتیجہ تھی جبکہ انہیں اصل حقائق کا بعد میں علم ہوا۔ جمعرات کے روز چترال پریس کلب میں علاقے کے عمائیدین سراج الدین، قربان نظار، محمد ولی اور علی خان کی معیت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ گرم چشمہ سے سابق ممبر ضلع کونسل محمد حسین کا کسٹم ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں پر اثر انداز ہونے کاالزام غلط فہمی کی بنا پر انہوں نے لگایا تھا جس پر وہ چیف کلکٹر کسٹم پشاور، سابق محمد حسین اور گرم چشمہ کے عوام سے معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کے پریس کانفرنس سے جن دوسرے حضرات کو بھی ذہنی تکلیف لاحق ہوئی ہو، ان سب سے معذرت کا خواہان ہیں۔ خوش محمد نے کہاکہ سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل گرم چشمہ محمد حسین سمیت وادی لوٹ کوہ کی ترقی کے لئے کام کرنے والے تمام حضرات قابل تعریف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں