303

گورنمنٹ پرائمری سکول بانگ بالایوسی یارخون میں غیرمقامی کلاس فورکی تقریری کے خلاف عوام شدیداحتجاجی 

چترال(نامہ نگار)گورنمنٹ پرائمری سکول بانگ بالایوسی یارخون میں غیرمقامی کلاس فورکی تقریری کے خلاف عوام شدیداحتجاجی  کیا۔ مظاہرین نےکہاکہ 22سال پہلے گورنمنٹ پرائمری سکول کے لئے زمین لتے وقت یہاں معتبرات  مسمیٰ حسن بیگ سکنہ بانگ کولکھ کردیاتھاکہ سکول ہذا میں کلاس فورکی ملازمت آپ کے خاندان کودیاجائے گا۔مگرمحکمہ ایجوکیشن عوامی معاہدے کونظراندازکرکے تحصیل موڑکھوتریج سے تعلق رکھنے والے نوجوان کوسکول ہذا میں چوکیداربھرتی کرکے عوام کوسڑکوں پرآنے پرمجبورکردیاہے  ۔انہوں نے کہاکہ متعلقہ خاندان کے افراد کوچوکیداربھرتی کرنے تک عوامی احتجاجی مظاہرہ جاری رہے گا۔انہوں نےمزید کہاکہ محکمہ ایجوکیشن اپرچترال مسئلہ حل کرنے کے بجائے طاقت کا استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں جویہاں کے مکین کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے ۔آخرمیں (ر)حولدارسابق کونسلرمحمداشرف کی زیرصدرات ایک قرارداد کے ذریعے محکمہ تعلیم کے ذمہ داراورضلعی انتظامیہ کوخبردارکیاہے کہ محکمہ اپنے فیصلے پرنظرثانی کرنے تک عوامی احتجاج جاری رہے گاکوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے اس کی تمام ترذمہ دارمحکمہ ایجوکیشن اپرچترال پرہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں