328

گلگت بلتستان کیلئے مالیاتی پیکیج کی تیاری آخری مراحل میں ہے، ترجمان وزیراعلیٰ

گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ترجمان علی تاج نے کہا ہے کہ گلگت بلتستا ن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈھائی اور تین سو ارب کامیگا مالیاتی پیکیج کی تیاری آخری مراحل میں ہے جس سے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں انقلاب برپا ہوگا۔ مقامی ہوٹل میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے دورہ سکردو کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اپنے چار روزہ دورہ بلتستان میں بلتستان کے تمام ضلعوں کے دورے کئے جہاں پر وزیر اعلیٰ کو سرکاری سطح پر محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور تمام اضلاع میں کارکنوں سے بھی ملاقاتیں ہوئی اس دورے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سابقہ حکومتوں کی روایات کے خلاف پہلے تین سالوں میں ہی عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی.

سکردو کے 250بیڈد ہسپتال کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں اس کے علاوہ تمام اضلاع کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں آکسیجن پلانٹس سمیت صحت کی دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے محکمہ صحت کو احکامات جاری کئے گئے ہیں بلتستان ڈویژن میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بہت زیادہ ہے اس لئے بجلی کے زیر تعمیر منصوبوں کی تکمیل کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات دی گئی ہیں بلتستان میں 75میگاواٹ کی ضرورت ہے جبکہ 20میگاواٹ بجلی مل رہی ہے جو ضرورت کے مقابلے میں ناکافی ہے علی تاج نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کو صنعتی طرز پر ترقی دجا جائیگی قدرتی وسائل سے استفادہ کریں گے دیہاتوں کو منظم انداز میں ترقی دی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں