288

رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں پرائز ریوئیو کمیٹی اپر چترال کا اہم اجلاس

بونی(ذاکر محمد زخمی) رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں پرائز ریوئیو کمیٹی اپر چترال کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اپر چترال، ٹی،ایم،او مستوج اور بازار یونین بونی، موڑکہو، تورکہو اور مستوج کے صدورصاحبان نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران تمام اشیاء خوردنوش کی وافر تعداد میں فراہمی کے ساتھ ساتھ قیمتوں کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ نئے قیمتوں کے تعین کے سلسلے میں لوئر ڈسٹرکٹس سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے حوالے سے معلومات حاصل کرلیا گیا اور اس طرح رمضان المبارک کے لئے خصوصی طور پر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم کرکے نرخ مقرر کی گئی۔ جن کو باقاعدہ نرخنامے کی شکل میں مرتب کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو دو دنوں کے اندر ان کو مقررکرکے باقاعدہ پبلک کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں