291

معاون خصوصی وزیر زادہ نے وزیر اعلی محمود خان کی طرف سے چترال کے مسائل میں دلچسپی لینے اور گورنمنٹ ڈگری کالج چترال میں بی ایس بلاک کی تعمیر پرکام شروع کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا

چترال ( محکم الدین ) معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے وزیر اعلی محمود خان کی طرف سے چترال کے مسائل میں دلچسپی لینے اور گورنمنٹ ڈگری کالج چترال میں بی ایس بلاک کی تعمیر پرکام شروع کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے  کہ آٹھ کرو ڑ ساٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ بلاک چترال میں طلبہ کیلئے تعلیمی سہولت فراہم کرنے اور تعلیم کے فروغ میں اہم قدم ثابت ہو گااور یہ وزیر اعلی کی طرف سے چترالی طلبہ کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ وزیر اعلی چترال کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور چترال میں کروڑوں روپے کے منصوبے زیر تعمیر ہیں جو کہ ان کی چترال کے ساتھ والہانہ محبت اور مسائل کے حل میں دلچسپی کا مظہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زیر تعمیر بی ایس بلاک ڈگری کالج برائے طلباء میں ایک اہم اضافہ ہے ۔ جس سے طلبہ کو سہولت حاصل ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی چترال میں سیا حت کے فروغ میں بھی انتہائی دلچسپی لے رہے ہیں اور چترال میں سیاحت کی ترقی کے حوالے سےخصوصی اقدامات کے احکامات دیے ہیں ۔ جس سے علاقے میں روزگار کے مواقع کھلیں گے ۔ وزیرزادہ نے بی ایس بلاک کی تعمیر شروع ہونے پر طلبہ کو بھی مبارکباد دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں