260

تجار یونین چترال کی معیاد ختم ہوچکی ہے۔ضلعی انتظامیہ حالت خراب ہونے سے پہلے سابق صدرشبیراحمد اوراُن کی کابینہ کو ختم کرے۔سابق صدر حبیب حسین مغل

چترال/سابق صدر تجار یونین چترال حبیب حسین مغل اور اُن کے کابینہ کے ارکان سیف الاحمد سیفی اور حاجی میر صوات خان نے ایک اخباری بیان میں چترال انتظامیہ کو یاددہانی کراتے ہوئے کہاہے کہ جب سے چترال بازار میں یونین سازی ہوتی رہی ہے اور جتنی بار تجار یونین کے انتخابات ہوئی ہیں ان کی مدت صرف تین سال تک چلتی آرہی ہے۔بازار میں ہرتین سال بعد تجار ہونین کا الیکشن ہوتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ تجار یونین کا ایک اپنا دستور عمل موجود ہے۔اس دستور عمل کے شق نمبر6کے مطابق صدر ہرتین سال بعد چُنا جاتا ہے۔یعنی چترال بازار کے صدارت کی مدت دستور کے مطابق تین سال کی ہوتی ہے اور اس دستور عمل کے مطابق موجودہ صدر کی میعاد مارچ2021میں ختم ہوچکا ہے،وہ اب سابق صدر ہوچکے ہیں اورسابق صدر شبیر احمد کا ہرکام وعمل غیرقانونی اور دستور ہے خلاف ہے۔اُنہوں نے میڈیا کے ذریعے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طورپر سابق صدر شبیر احمد اور اسکی کابینہ کو ختم کرکے تجار یونین کمیٹی کو تمام اختیارات منتقل کرے کہ کمیٹی دستور کے مطابق الیکشن کا اعلان کرے گا۔بصورت دیگر بازار میں امن وامان کی ابتر صورت حال کی تمام ترزمہ داری سابق صدر شبیر احمد اور اسکی کابینہ پر عائد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں