296

اظہارتشکر۔۔۔۔۔۔۔۔ سیکرٹری لوکل کونسل بانگ عبدالناطر،سماجی کارکن  حاکیم بابرالدین واہل خانہ

چترال (نمائندہ)سیکرٹری لوکل کونسل بانگ عبدالناطر،سماجی کارکن  حاکیم بابرالدین،مظہرالدین  اوردوسروں نے  کہاہے کہ ہم اپنے ان تمام دوست و احباب، رشتہ داروں، قابل فخر ہمسایوں،سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے سربراہان و عہدادران اور سیاسی شخصیات کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے  ہمارے چچا سابق پوسٹ ماسٹر مبارک خان کے اس دنیائے فانی سے رخصت ہونے پر ہمیں حوصلہ دینے اور ہمارے غم کو بانٹنے کے لیے بنفسِ نفیس خود تشریف لائے۔ ٹیلی فون، ایس ایم ایس، سوشل میڈیا اور ای میل کے ذریعے دنیا بھر سے اپنی پیغا مات بھیج کر ہمارے غم میں برابر کے شریک ہوئے۔
ہم معذرت چاہتے ہیں آپ سب سے کہ فردا فردا ہر ایک کا شکریہ ادا کرنا ہمارے لیے ممکن نہیں ہے اس لیے ڈیلی چترال نیوزنیٹ ورک کے زریعے  آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کے اللہ تعالیٰ آپ سب کو اور آپ کے خاندانوں کو اپنے امان میں رکھیں۔امین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں