366

گوپس میں گلیشیئرٹوٹنے سے سیلاب آگیا جس کے باعث مکانات اورپاور ہائوس کونقصان پہنچا۔دودرجن سے زائد گھرانے متاثرہوئے۔علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

گوپس میں گلیشیئرٹوٹنے سے سیلاب آگیا جس کے باعث مکانات اورپاور ہائوس کونقصان پہنچا۔دودرجن سے زائد گھرانے متاثرہوئے۔علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ سیلابی پانی میںپھنسے مکینوں کونکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن کیاگیا۔پاورہائوس متاثرہونے سے علاقے میں بجلی بندہوگئی۔متاثرہ علاقوں میںٹینٹ، خوراک اوردیگرامدادی سامان پہنچادیاگیا۔اسسٹنٹ کمشنرگوپس اوردیگر حکام نے متاثرہ علاقے کادورہ کیا جبکہ رکن اسمبلی غلام محمد نے متاثرین سے ملاقات کرکے حکومت سے بے گھرافرادکی آبادکاری کابندوبست کرنے کامطالبہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے پاورہائوس کے سربند،واٹرچینل کی مرمت اورپل کی بحالی کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق گوپس کے گاؤں درمندر میں گلیشئر ٹوٹنے سے دو درجن سے زائد رہائشی گھرانے سیلابی پانی کے زد میں آگئے جبکہ 2.5 میگاواٹ پاؤر ہاؤس درمندر کا مرکزی چینل بھی سیلاب میں زد میں آگیا جس کے باعث ضلعی ہیڈ کوارٹر گاہکوچ اور قریبی دیہاتوں میں بجلی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے درمندر میں سیلاب سے متاثرہ علاقے کا رکن قانون ساز اسمبلی غلام محمد نے تفصیلی دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور ادارے درمندر میں سیلاب سے تباہ حالی کا تخمینہ لگارہے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ بے گھر افراد کو شلٹر فراہم کیا جائے اور ان کی مکمل آبادکاری کا بندوبست کیا جائے۔درمندر گوپس میں گلیشئر ٹوٹنے سے ہونے والی نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر غذر، چیرمین ڈی ڈی ایم اے کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر گوپس، ایکسیئن واٹر پاور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور نائب تحصیلدار کے ساتھ ٹیم نے جائے وقوع کا دورہ کرکے نقصانات کا جائزہ لیا اور رپورٹ پیش کی متاثرہ خاندانوں میں  ٹینٹ اور کھانے کے پیکس تقسیم کیا گیا جبکہ مزید امداد روانہ کردی گئی ہے دوسری جانب جزوی نقصان پہنچنے  والے گھروں کے رہائشیوں کو  محفوظ جگہ منتقل کر دیا گیا ہے روڈ کو ٹھیک کرنے کے لئے ایکسویٹر مشین بھی  روانہ کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر،چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ضمیر عباس نے جی بی ڈی ایم اے ایکٹ 2017 کے تحت  ایمرجنسی کا نفاذ کر کے پل کو بحال کرنے اور پاؤر ہاؤس کے سربند اور چینل کی مرمت، تباہ شدہ آبپاشی چینل کی مرمت  کا حکم دے دیا ہے تاکہ لوگوں کی مشکلات کو کم کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں