336

ماضی میں سب سے زیادہ نظر انداز ہونے والا ضلع استور اب بہت زیادہ ترقی کریگاسب سے زیادہ پسماندگی اور معاشی بدحالی کا شکار ضلع استور کے معاشی حالات ٹھیک ہونگخواتین ونگ گلگت بلتستان ساجدہ صداقت

گلگت بلتستان خاص استور کی عوام کی طرف سے بہت ہی عظیم وزیراعظم پاکستان ،وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان وفاقی وزیر اسد عمر وزیر اعلی جی بی خالد خورشید صوبائی مشیر خوارک شمس الحق لون صوبائی وزیر خزانہ کو مبارک اور خراج تحسین پیش کرتی ہوں خالد خورشید اور انکی ٹیم نے جی بی کے اندر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینئرنائب صدرپی ٹی آئی

خواتین ونگ گلگت بلتستان ساجدہ صداقت نے استور میں مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا انشااللہ ماضی میں سب سے زیادہ نظر انداز ہونے والا ضلع استور اب بہت زیادہ ترقی کریگاسب سے زیادہ پسماندگی اور معاشی بدحالی کا شکار ضلع استور کے معاشی حالات ٹھیک ہونگے،گلگت بلتستان کی قوم کو ایک اس قسم کی قیادت ملی ہے جسکی تعریف خود ملک کے سربراہ وزیر اعظم کر رہے ہیں میں انکی صلاحیتوں کو سرخ سلام پیش کرتی ہوں انہوں نے صرف 6 ماہ کے مختصر عرصے میں وہ کام کیا جو کہ گزشتہ پچاس سالوں میں نہیں ہوا تھا انشااللہ آئینی عبوری صوبہ بھی یہ بہت جلد بنانے کی خوشخبری بھی دے گا اور انشااللہ شونٹھر ٹنل بھی ہماری حکومت ہی تعمیر کریگی گلگت بلتستان سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ بھی وزیر علی خالد خورشید کرینگے لوگوں کو روزگار بھی یہ حکومت دے گی گلگت بلتستان بھی بہت جلد ماڈل صوبہ بنے گا ضلع استور میں ایک ماڈل ضلع ضرور بنے گا اقتصادی رائے داری میں بھی گلگت بلتستان کو بھر پور نمائندگی ملے گی خوشحالی میں اسی حکومت کے دور میں ایگی صرف ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام آپس میں اتحاد اتفاق بھائی چارگی کی فظا کو قائم رکھیں تمام تر سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں